چنیوٹ(نامہ نگار)ضلع چنیوٹ میں خانہ ومردم شماری کاقومی اہمیت کا کام یکم مارچ سے شروع ہو گا،جس میں سرکاری عملہ خانہ و مردم شماری کا کام سر انجام دے گا،اس اہم ترین ذمہ داری کو خو اسلوبی سے سر انجام دینے کیلئے تربیت یافتہ عملہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں خدمات سر انجام دے گا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے خانہ و مردم شماری کے سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان،محکمہ شماریات کے محمد آصف و دیگر بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ قانون نافز کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاران سیکیورٹی کے لیے خدمات سر انجام دیں گے، اس سلسلہ میں محکمہ پولیس، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، ریسکیو 1122سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے ایکشن پلان مکمل کر لیا ہے اور کنٹرول روم بھی قائم کر دیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ہدایت کی کہ خانہ و مردم شماری کے کام میں مصروف عمل سرکاری ملازمین کو کوئی اور ذمہ داری تفویض نہ کی جائے۔
58