43

ضلع کچہری سرگودھا میں وکلاء چیمبرز کی تعمیر کیلئے جگہ الاٹ کرنے کا حکم

سرگودہا (بیوروچیف) وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ضلع کچہری سرگودہا میں وکلاء چیمبرز کی تعمیر کے لئے زمین الاٹ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب کو زمین الاٹمنٹ کی فوری کاروائی کی ہدایات دی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے یہ احکامات صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ چوہدری منیب سلطان چیمہ کے ہمراہ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودہا ملک شفقت عباس ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری رمیض سلطان فروکہ ایڈووکیٹ کی ملاقات کے دوران کئے ۔ملک شفقت عباس،رمیض سلطان فروکہ نے وزیر اعلیٰ کو سرگودہا کے وکلاء کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے وکلاء چیمبرز کی تعمیر کے لئے ضلع کچہری میں موجود سرکاری زمین الاٹ کرنے کی استدعا کی اور اس بارے میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کو کمشنر سرگودہااورڈپٹی کمشنر سرگودہا کی سفارشات کے لیٹرز بھی دکھائے۔ چوہدری پرویز الہٰی نے انہیں وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔بار کے عہدیداران نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں