35

ضمنی الیکشن ‘ پرانے امیدوار ایک بار پھر آمنے سامنے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)19مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے فیصل آباد کے حلقہ این اے 107اور 109میں سرگرمیاں زور پکڑنے لگیں۔پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلہ ہو گا’ دونوں جماعتوں کے سابقہ امیدواروں کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ’ حلقہ این اے 107میں 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے شیخ خرم شہزاد نے واضح برتری کے ساتھ مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی اکرم انصاری کو شکست دی تھی۔ اس حلقہ کے ضمنی الیکشن میں بھی دونوں کے درمیان ہی مقابلہ ہو گا۔ دونوں امیدواروں کے حامیوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ حلقہ این اے 109میں 2018ء کا الیکشن جیتنے والے چوہدری فیض اللہ کموکا کا ضمنی الیکشن میں میاں عبدالمنان کے ساتھ مقابلہ متوقع ہے۔ یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ میاں عبدالمنان اپنے بیٹے میاں عرفان منان کو اپنی جگہ پر الیکشن لڑانے کے خواہشمند ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ لیگی قیادت ان کی اس خواہش کا کس حد تک احترام کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں