فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے 2حلقوں میں ضمنی انتخابات میں این اے 107سے 14اوراین اے 109سے 12امیدوارسامنے آگئے گزشتہ روزضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے107سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبرقومی اسمبلی شیخ خرم شہزاد ولد ظفرحسین’نازیہ خرم زوجہ خرم شہزاد’اشفاق حسین ولد شبیرحسین’حافظ بہادر علی ولد علی شیر’ذوالفقارعلی ولد سلام دین’منور فیاض سنی ولد محمد عاشق فیاض چوہدری ‘خرم اعجاز ولد اعجاز اقبال’محمد مشتاق ولد کاشف علی خان’سردارمحمد ولد محمد شریف’علی رضا ولد سعید احمد’یونس سلیمان ولد چوہدری محمد سلیمان’رانا علی رضا ولد فقیر محمد’ذیشان بابرولد بابر علی اورملک محمد تنویر ولد محمد لطیف نے کاغذات جمع کروائے۔جبکہ حلقہ این اے 109سے 12امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبرقومی اسمبلی چوہدری فیض اللہ کموکا ولد ذوالفقارعلی کموکا ان کے بھائی حکیم اللہ کموکا ولد حاجی ذوالفقار علی کموکا’محمد مزمل ڈوگر ولد محمد سرورڈوگر’محمد ریاض ولد غلام یٰسین ‘محمد اعجاز ورک ولد فیض محمد’حق نواز ولد محمد رمضان’نجف ضیاء ولد اسد ضیاء ‘لیاقت علی ولد ریاست علی’محمد رحمن یوسف ولد محمد یوسف’شبیرحسین ولد محمد سلیمان’منورخان ولد ارشاد خان اوراقرار علی ولد محمد علی امیدوارکے طور پر سامنے آگئے الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کی سکروٹنی 18فروری کوہوگی جبکہ امیدواروں پراعتراضات 22فروری تک جمع ہونگے اورایپلیٹ ٹربیونل 27فروری کواپیلوں پرفیصلہ کریگی اورامیدواروں کی حتمی فہرست 28فروری کوشائع کی جائے گی 2مارچ کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے اور 19مارچ کو پولنگ ہوگی۔
47