43

طارق آباد گلی نمبر18میں سیوریج کے گندے پانی نے تباہی مچا دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)واسا کے عملہ کی نااہلی اورعدم توجہ کے باعث طارق آباد گلی نمبر18میں سیوریج کے گندے پانی نے تباہی مچا دی لوگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے اہل علاقہ کا سانس لینا دوبھرہوگیا اہل علاقہ کا ایم ڈی واسا عامرعزیز سے گٹروں کی فی الفور صفائی کروانے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق طارق آباد گلی نمبر18کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے محکمہ واسا کے عملہ طرف سے گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ابل رہے ہیں گندے اورتعفن زدہ پانی کی وجہ سے ان کا گھروں سے نکلنا محال ہوچکا ہے نمازیوں کومسجد تک جانا مشکل ہوچکا ہے گندے پانی میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے اہل علاقہ مختلف بیماریوں کا شکارہوکر ہسپتالوںکا رخ کررہے ہیں سیوریج کے گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے سانس لینا بھی مشکل ہوچکا ہے اس حوالے سے کئی مرتبہ واسا کودرخواستیں دیں لیکن واسا کا عملہ گٹروں کی صفائی کرنے نہیں آتا جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید کرب میں مبتلا ہیں اہل علاقہ نے ایم ڈی واسا عامرعزیز اورارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ طارق آباد گلی نمبر18کے گٹروں کی فی الفور صفائی کروائی جائے تاکہ اہل علاقہ سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں