فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ پاکستان شہباز امیرعلی اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ طاقت ورحلقے وقت کی نزا کت کوسمجھیں،چوردروازے سے اقتدا ر میں آنیوالے ٹولے کوفی الفور گھر بھیجاجائے تاکہ پاکستان پر دہشت گردی کے منڈلاتے بادل چھٹ سکیں ۔نااہل ٹولے کی ناقص پالیسیوںکی وجہ سے آج ایک بارپھرکراچی سے لیکرکے پی کے تک پاکستان لہولہان ہے ۔کبھی علماء دین کوشہیدکردیاجاتاہے توکبھی سکیورٹی فورسز پرحملے ہورہے ہیں ۔بلوچستان میں ٹرین حملہ وفاقی حکومت کی مکمل نااہلی کاثبوت ہے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میں ملک کو اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے لیکن حکمران ٹولے کو اس کی رتی برابر بھی پرواہ نہیں ، پاکستان کو صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی مسائل کی دلدل سے باہر نکال سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ ترک کیا جائے اور ملک کے حالات کے پیش نظر غیر مشروط طور پر مشاورت کا عمل شروع کیا جائے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں۔
