25

طالب علم نے کلہاڑی کے وار کرکے سگی ماں کو قتل کردیا

ساہیوال (بیوروچیف)نواحی چک 128نوایل میں گھریلو تنازعہ پر آٹھویں جماعت کے طالب علم عمران نے اپنے دوست محمد مقبول کے ہمراہ سگی ماں عابدہ پروین کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا اور فرارہوگئے ۔مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ملزم عمران کا باپ محمد اسحاق سعودی عرب گیا ہوا تھا اور باپ جب پیسے بھیجتا تو ملزم اپنی ماں سے سارا کیش اُس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتا۔ اسی رنجش پر عمران نے دوست کے ہمراہ کلہاڑی کے وار کرکے سگی ماں کو قتل کردیا۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ 302اور34ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتارنہیں ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں