لاہور (شوبز نیوز)اداکارہ و میزبان مایا خان نے کہا ہے کہ ہمارا معاشرہ طلاق یافتہ لڑکی کے ساتھ صرف دکھاوے کی ہمدردی کرتا ہے مگر اسے تکلیف دینے میں بھی آگے آگے ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے پہلے نکاح اور دوسری شادی کی ناکامی سے متعلق بات کی۔ اس دوران اپنی شادیوں کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ د وسری شادی ان کی بہت تکلیف دہ رہی، وہ سب کچھ برداشت کرتی رہیں اور ڈرتی رہیں کہ کہیں دوسری بار طلاق نہ ہو جائے ورنہ لوگ کیا کہیں گے، ان کے ماتھے پر دھبہ لگ جائے گا کہ وہ طلاق یافتہ ہیں۔
12