فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ طلبہ میں پیشہ ورانہ مہارتوں کو فر و غ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تا کہ وہ نو کر ی کی تلاش کی بجائے انٹر پرینیور بن کر دوسروں کو روزگار فراہم کرنے والے بنیں۔ اس امر کا اظہار ا نہوں نے فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈ ری کے زیر ا ہتمام سیمینار بعنوان سٹارٹ اپ کا روباری مہا ر تیں سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطا ب کے د و ر ا ن کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور معا شی ابتری کی وجہ سے ملازمت کے مواقعوں میں متنا سب اضافہ نہیں ہورہا۔ اس صور ت حال کو سامنے رکھتے ہوئے طلبہ میں کاروباری مہارتیں اور جدت کو پروان چڑھا کر غربت میں کمی اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ لائیو سٹا ک سیکٹر میں جنیاتی بہتر ی اور زیاد ہ پیداوار کی حامل نسلوں کا حصول ناگزیر ہے تاکہ فی جانور پیداوار میں اضافے سے غذائی استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔
49