64

طلبہ کی صلاحیتوں کونکھارنے کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں عمل میں لانا ہونگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ دور حاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے ڈگری پروگرامز کے نصاب میں نظر ثانی کی جا رہی ہے تاکہ طلبا کی استعداد کار میں اضافہ یقینی بناتے ہوئے بہترین افرادی قوت پیدا کی جا سکے اس امر کا اظہار انہوں نے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اجلاس کا ایجنڈا رجسٹرار طارق محمود گل نے پیش کیا. ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ طلبا کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تمام ممکنہ کاوششیں عمل میں لانا ہوں گی تاکہ وہ عملی میدان میں آگے بڑھتے ہوئے روشن مستقبل کو یقینی بنا سکیں انہوں نے کہا پیشہ وارانہ زندگی میں نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی مہارتیں ناگزیر ہیں جس پر زرعی یونیورسٹی میں خصوصی توجہ مرکوز کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ڈگری پروگرامز کو فلکسیبل بنایا جا رہا ہے تاکہ طلبا کو میجر منتخب کرنے میں وسیع مواقع فراہم کئے جا سکیں انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں اور کاشتکاروں کے مابین تعلقات کو پروان چڑھا کر زراعت میں جدت اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی نے گزشتہ سال کاشتکاروں اور طلباء کی استعدادکار میں اضافے کے لئے 600 سے زائد تربیتی ورکشاپس اور آوٹ ریچ کا انعقاد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں