19

طلب پوری کرنے کیلئے حکومت توانائی پیداوار میں اضافہ کرے

سرگودھا (بیوروچیف) توانائی کی طلب میں ا ضافہ ہونے سے توانائی کا بحران مزید مشکلات کا شکارہوگیا ہے اس طلب کو پورا کرنے کیلئے حکو مت کو توانائی کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا بحران سنگین صو ر تحال اختیار کرتا جارہا ہے اور چھوٹی صنعتیں تباہی کاشکار ہیں اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مستقبل میں رہی سہی صنعتیں بھی بند ہوجائینگی نا صر محمود سہگل نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ ا یسے منصو بو ں پر رقم خرچ کرے جس کا براہ ر ا ست فائدہ عوام تک پہنچے اگر رقم توانائی کے بحران پر خرچ کی جائے تو پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں