فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دو روز قبل خاتون اور8سالہ بچی کی ذبح شدہ لاشیں ملنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔دونوں کی شناخت ماں بیٹی کے طور پر ہوگئی، پولیس کے مطابق شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل جڑانوالہ کے علاقہ روڈالہ میں کھیتوں سے خاتون اور8سالہ بچی کی لاشیں ملی تھیں جن کے گلے کٹے ہوئے تھے۔دونوں مقتولین کی شناخت تاندلیانوالہ کی رہائشی ماں بیٹی کے طور پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق نعیم بی بی اور اس کی بیٹی ماہم کو اس کے شوہر شاہ نواز نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔واقعے کے بعد سے ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
30