19

ظل شاہ کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوھدری علی اختر خان،ضلعی جنرل سیکرٹری چوھدری تیمور علی خان نے کہا ہے کہ محسن نقوی کا کام 90 روز میں الیکشن کرانا اور گھر جانا ہے۔محسن نقوی سرپرستوں کے اشاروں پر قانون، جمہوریت کی قبریں کھودنے میں مصروف ہیں۔ قوم نگراں وزیرِ اعلیٰ سے علی بلال عرف ظلِ شاہ کے قتل سمیت آئین شکنی کی ہر واردات کا حساب لے گی۔ظل شاہ کے جسم پر 26 زخم ہیں،دوسری جانب اگر ظلِ شاہ شہید کو حادثہ پیش آیا تو ہم پر قتل کا پرچہ کیوں کاٹا؟ ظالمو! ظل شاہ کے جسم پر 26 زخم ہیں، جو زخم پوسٹ مارٹم میں ہیں وہ ٹریفک حادثے میں نہیں لگ سکتے۔ جھوٹ بولنا ہے تو نواز، زرداری اور مولانا سے مشورہ کر لو، وہ ماہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ظلِ شاہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں