31

عائزہ کو منفی کردار والے کاموں پر گھر سے نکالے جانے کا خدشہ

مثبت و منفی کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھر دینے والی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ اگر حقیقی زندگی میں بھی منفی کرداروں والے کام کروں گی تو گھر سے نکالی جاؤں گی۔ایک پروگرام میں مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگر میرے شوہر اداکار نہیں ہوتے تو انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ میں کب ڈرامے کے کردار میں ہوں اور عائزہ کب ہوں، حقیقی زندگی میں ڈراموں کے کرداروں کی طرح نہیں ہوسکتی ورنہ گھر سے نکالی جاؤں گی۔انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا مجھے ایک کردار میں دیکھ کر ڈر گیا تھا کہ کہیں اس پر تو کبھی اتنا غصہ نہیں کروں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حقیقی زندگی ڈراموں سے مختلف ہے ، تاہم بطور اداکارہ یہ ہی کوشش کرتی ہوں کہ اس طرح اداکاری کروں کہ دیکھنے والوں کو وہ حقیقی لگے ۔ یہ نہیں پتا کہ اتنی اچھی اداکاری کیسے ہوجاتی ہے لیکن بس اپنے کرداروں کو انتہائی اچھے انداز میں کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں