عارف والا(نامہ نگار قاری سعید احمد)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 140میں ماں بیٹے اور بیٹی سمیت -22 امیدواران میں انتخابی دنگل ہوگا قومی اسمبلی میں نشانات کی الاٹ کے بعدبھی الیکشن کیلئے کمپین کا سلسلہ موسم سرما کی سردی میں بھی زور نہ پکڑسکاتحصیل عارفوالا میں قومی اسمبلی کی واحد سیٹ پر -2باپ بیٹا ، ماں بیٹا اور بیٹی بھی ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے اس حلقہ میں راجپوت برادری کے پانچ افراد الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی واحد سیٹ پر مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈر سابقہ ایم این اے اور سابقہ ضلع چیئرمین بھی الیکشن کی دوڑ میں کامیابی کیلئے تگودو کررہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ انتخابی دنگل میں آٹھ فروری کو عوامی ووٹ کی طاقت سے کس امیدوار کو فتح کا تاج ملتا ہے ۔
