کمالیہ(نامہ نگار) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 122 عاطف رضا کھرل سے کہکشا ں ہاؤس میں پریس کلب کمالیہ کے عہدیداران صدر الیکٹرانک میڈیا محمد امجد سعید اور جنرل سیکر ٹری ندیم عباس قمر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقہ کی سیاسی، سماجی صورتحال پر تفصیلی تبا دلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 122 عاطف رضا کھرل نے کہا عوام کی خدمت وراثت میں ملی ہے اور یہ سلسلہ اپنی زندگی میں کبھی ختم نہیں ہونے دوں گا۔ علاقہ کی عوام اپنے مسائل اور پریشانیوں کے حل کے لئے ہمارے پاس آتے ہیں تو ان کے مسائل کو حل کرنے کے بعد جو قلبی سکون ملتا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتا۔
38