فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہبازشریف کے اعتمادکے ووٹ لینے سے قبل ق لیگ کے باپ بیٹے کی جوآڈیومنظرعام پرآئی ہے اس پراعلی ٰ عدلیہ کونوٹس لیناچاہئے۔ایک بزرگ خاتون کواغواکرنے کی منصوبہ بندی اور اُن کے خلاف توہین آمیز گفتگوسے وجاحت حسین اوراُن کے بیٹے حسین الٰہی کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔وزیراعظم اعتمادکا ووٹ حاصل کرلیں گے اورعام انتخابات بھی وقت پرہوں گے۔عمران خان کی کوئی خواہش پوری نہیں ہوگی۔مریم نوازشریف کی22جنوری کومتوقع آمدکے لئے ڈویژن بھرمیں استقبالی قافلوں کی تیاری کی جارہی ہے۔فیصل آبادڈویژن سے اُن کی قیادت میں سب سے بڑاقافلہ استقبال میں شامل ہوگا۔ سابق اراکین اسمبلی اورپارٹی عہدیداروں کوٹارگٹ دے دیاگیا ہے۔اُن کاکہناتھاکہ پنجاب میں ہونے والے انتخابات میں مریم نوازشریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گی۔
