47

عام انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہو گیا’فرخ حبیب

لاہور(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک پر قابض چوروں کے ٹولے نے انتخابات رکوانے کیلئے ہر طرح کا حربہ استعمال کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ اب پنجاب اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے اور صوبہ میں 90روز میں انتخابات کروانے آئینی پابندی ہے۔سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اب بھی موقع ہے ضد اور انا چھوڑ کر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ ملک میں جاری عدم استحکام کا خاتمہ ہو سکے۔ ملک پر قابض چوروں کے ٹولہ نے انتخابات رکوانے کے لئے ہر طرح کا حربہ استعمال کیا لیکن اب پنجاب اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے اور صوبہ میں 90روز میں انتخابات کروانے آئینی پابندی ہے۔ اب بھی موقع ہے ضد اور انا چھوڑ کر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ ملک میں جاری عدم استحکام کا خاتمہ ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں