30

عبداللطیف خان ایڈووکیٹ کے قتل پرکمالیہ بارایسوسی ایشن کی ہڑتال

کمالیہ(نامہ نگار) عبد اللطیف خان ایڈوو کیٹ کے قتل پر بار ایسوسی ایشن کمالیہ کی جانب سے ہڑتا ل۔ کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔ جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کمالیہ نے بتایا کہ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبد اللطیف خان آفریدی کے بیہمانہ قتل پر پنجاب بار کونسل کی ہدایات کے مطابق بار ایسوسی ایشن کمالیہ نے ہڑتال کا کال دی جس کے بعد کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سنیئر قانون دان و سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبد اللطیف خان آفریدی کے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں