37

عبداللہ پور انڈر پاس بھوسہ سے لوڈ ٹرالی الٹنے سے ٹریفک بلاک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایکسپریس وے عبداللہ پور انڈرپاس میں بھوسہ سے بھری ٹرالی الٹنے سے ٹریفک بلاک ہوگئی جس کی وجہ سے شہریوں کوگزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب سمندری روڈ سے بھوسہ سے بھری ٹرالی کشمیرپل کی طرف جا رہی تھی کہ ڈرائیوربھوسہ سے اوورلوڈ ٹرالی کا توازن برقرارنہ رکھ سکا اورٹرالی انڈرپاس میں الٹ گئی جس کی طرف سے روڈ بلاک ہوگئی اورٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا اورایکسپریس وے پر انڈر پاس میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو چاہیے کہ وہ ایکسپریس وے پرواقع انڈر پاسز کے باہر گاڑیوں’کینٹنر اورہیوی ٹریفک کے گزرنے کیلئے اونچائی کے بورڈ اوراسکے ساتھ انڈر پاس میں داخلہ پراونچائی کیلئے آہنی گارڈر کے پول لگا دیئے جائیں تاکہ وہاں سے گزرنے سے قبل اوورلوڈ گاڑیاں گزرہی نہ سکیں اوردوبارہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں