10

عبداللہ پور جھمرہ روڈفلائی اوور میگا پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف ڈی اے کی زیرنگرانی ایک ارب 36 کروڑ روپے کی لاگت سے عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کا میگا پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے جو شہری ترقی وٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اہم ترقیاتی منصوبہ ہے جس کی بدولت ٹریفک کے آسان بہا کے حوالے سے شہریوں کو خاطر خواہ سہولیات میسر آئیں گی۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے منصوبہ کی تعمیراتی پیشرفت کا معائنہ کرنے کے لئے سائٹ کا دورہ کیا اورطارق آباد سے جھمرہ روڈ تک مختلف تعمیرات کا جائزہ لیتے ہوئے اب تک کی پراگریس پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کمشنر فیصل آباد کو تعمیراتی مراحل اور بعض مشکلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصوراحمد خان نیازی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران عصمت،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عمر اقبال ودیگر افسران کے علاوہ نیسپاک اور تعمیراتی کمپنی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈی جی ایف ڈی اے نے بتایا کہ اس اہم ترقیاتی منصوبے کی تیز رفتارتعمیر اور پائیداری پر پوری توجہ مرکوز ہے اس سلسلے میں تمام تر انتظامی وفنی وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کے منصوبے کیلئے تمام68پائلز اور 32گرڈرزکی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے جبکہ دونوں اطراف کی ریٹننگ وال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں