17

عبداللہ پور پل کے نیچے سے گزرنے والی ہیوی ٹریفک سے دروں کی چھتوں میں دراڑیں پر گئیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)عبداللہ پورپل کے نیچے سے گزرنے والی سریے اوردیگر سامان سے لدی گاڑیاں پل کی چھت سے ٹکرانے لگیں جس کے نتیجہ میں پل کے نیچے دروں کی چھتوں میں دراڑیں پڑگئیں ‘ ناخوشگوار واقعہ رونما ہونیکا خدشہ’عبداللہ پور پل کے نیچے عبداللہ پور سے جھمرہ روڈ کی جانب ہیوی گاڑیوں کا داخلہ بند اورخستہ حال ہونیوالے دروں کی تعمیرومرمت کروائی جائے’تفصیل کے مطابق عبداللہ پور پل کے نیچے سریے اوردیگر سامان سے لدی اوورلوڈ گاڑیاں گزرتی ہیں’سریا اوردیگر سامان پل کے نیچے دروں کی چھت سے ٹکراتا ہے جس کے نتیجہ میں دروں کی حالت ناگفتہ بہ ہوچکی ہے’سریا اوردیگرسامان چھت سے ٹکرانا سخت نقصان دہ ثابت ہوا اوردرے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے اورکئی مقامات پر دروں کی اینٹیں اکھڑچکی ہیں’مذکورہ پل کے نیچے سے گزرنے والی ہیوی گاڑیاں گزرنے سے پیدا ہونیوالی تھرتھراہٹ بھی عبداللہ پورپل کونقصان پہنچا رہی ہے’مذکورہ پل کے اوپر سے بھی ہیوی ٹریفک رواں رہتی ہے اورپل کے اوپراورنیچے سے اس کا گزرتے وقت ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا بالخصوص اوورلوڈ ہیوی گاڑیوں کا گزرنا پل کوسخت نقصان پہنچا رہا ہے’شہری حلقوں نے اس صورتحال پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عبداللہ پورپل کے نیچے سے اوورلوڈ ہیوی گاڑیوں کا داخلہ روکنے کیلئے عبداللہ پور سے جھمرہ روڈ کی جانب پل کے نیچے آہنی رکاوٹیں لگائی جائیں’ڈویژنل کمشنراورڈپٹی کمشنرعبداللہ پورپل کے نیچے ہیوی ٹریفک کا داخلہ روکا جائے اورخستہ حال ہونیوالے دروں کی تعمیرومرمت کروائی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے محفوظ رہا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں