13

عثمان خواجہ فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ڈٹ گئے فاختہ کی تصویرآویزاں

آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی جاری رکھی ہوئی ہے ، بگ بیش لیگ کے دوران بھی جوتوں اور بیٹ پر امن کی علامات نمایاں کردیں۔ بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے عثمان خواجہ نے میچ کے دوران جوتوں اور بیٹ پر زیتون کی شاخ اور فاختہ کی تصاویر آویزاں کیں، جس پر آئی سی سی نے پابندی عائد کی تھی۔آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایسا کرنے سے منع کردیا تھاچونکہ بی بی ایل پر آئی سی سی کا کوئی کنٹرول نہیں ہے کیونکہ یہ ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے ۔اس سے قبل پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے دوران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیاہ پٹی باندھ کر میچ میں شرکت کرنے پرآئی سی سی نے آسٹریلین اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ پر فرد جرم عائد کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں