17

عدالت نےPTIکے گرفتار کارکنان کو رہا کردیا

جڑانوالہ (نامہ نگار)عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار24کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کر دیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی اور رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے کارکنان نے ریلی نکالی جس پر پولیس تھانہ سٹی اور صدر نے پی ٹی آئی کے سرگرم 24 کارکنوں کو حراست میں لیکر الگ الگ مقدمہ کا اندراج کیا گرفتار 24 کارکنان فدا حسین،نعیم فاضل،رضوان امان اللہ،ابوبکر،صابر،صدام،ظفر اللہ خرم سعید،زین،ساجد،عمر،نوید و دیگران کو عدالت نے ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کر دیا ہے رہا ہونیوالے کارکنان کا کہنا ہے کہ جیلیں اور جھوٹے مقدمات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ہم سب عمران خان کیساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں