24

عظیم الشان محفل پاک ”نورکی برسات”17مارچ کوہوگی

کمالیہ(نامہ نگار) محفل پاک نور کی برسات 17 مارچ کو انعقاد پذیر ہو گی۔ محفل میں ملک بھر سے نامور نعت خواں حضرات اور علمائے کرام شرکت کریں گے۔ محفل انجمن دودھیاں کمالیہ کے زیر انتظام انعقاد پذیر ہو گی۔ تفصیل کے مطابق ماموں کانجن روڈ نزد نہر والا پل ماڈل ٹاؤن کمالیہ میں سالانہ محفل نعت نور کی برسات 17 مارچ بروز جمعة المبارک کو بعد از نماز عشاء انعقاد پذیر ہو گی۔ محفل میں ملک کے معروف خطیب اور مذہبی سکالر مفتی ثمر عباس عطاری قادری، مبلغ اسلام ڈاکٹر مولانا محمد سلیمان مصباحی خادمی، معروف نعت خواں الحاج حافظ محمد طاہر قادری سمیت ملک بھر سے نامور اور جید علمائے کرام اور نعت خواں حضرات بھی شرکت کریں گے۔ جبکہ مذہبی شخصیت چوہدری عابد محمود جٹ عطاری، سیاسی شخصیت چوہدری مقصود احمد رفیق سابق چیئرمین چک نمبر 316 گ ب چٹیانہ، سابق کونسلر پرویز میکن سمیت علاقہ کی دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام کی کثیر تعداد بھی شرکت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں