35

علائی نے علاج کی آڑ میں نشہ آور انجکشن لگا کر آدھے گائوں کو نشے کا عادی بنا دیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ عطائی نے علاج کی آڑ میں مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر آدھے گائوں کو نشہ کا عادی بنا دیا۔نشہ آور انجکشن لگنے کے انکشاف پرعطائیت کے شکار نوجوان نے اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ڈی او ہیلتھ اور ایس ایچ او تھانہ صدر کو انکوائری اور اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 96 گ ب کے رہائشی شاہد محمود نے اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی محمد اور ایس ایچ او تھانہ صدر کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عطائی یاسین نے گائوں میں غیر قانونی کلینک بنا رکھا ہے جبکہ اس کے بیٹے طلحہ اور حمزہ وہاں بطور ڈسپنسر کام کرتے ہیں۔تقریبا پانچ سال قبل اس کی طبیعت خراب ہوئی تو وہ عطائی یاسین کے پاس علاج کے لیے گیا جہاں اس نے اسے کچھ میڈیسن اور انجکشن لگایا جس کے بعد اسے کچھ افاقہ محسوس ہوا۔اگلے روز عطائی نے اسے وہی انجکشن لگایا اس طرح وہ اس انجکشن کا عادی ہوگیا اور جب تک وہ انجکشن نہ لگاتا اس کی طبیعت خراب رہتی۔بعد ازاں اس نے کوالیفائڈ ڈاکٹر کو چیک کروایا تو اس نے اسے بتایا کہ مذکورہ عطائی اسے مسلسل مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگاتا رہا ہے جس سے اس کا جسم عادی ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں