15

علاقائی ثقافت و قومی ورثہ کو اجاگر کرنے کیلئے فیسٹیو ل منعقد کررہے ہیں

سرگودھا (بیوروچیف) نگران وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے آرٹس کونسل کمپلیکس میں دو روزہ قومی نارنگی میلے کا افتتاح کر دیا ہے اس موقع پر وفاقی سیکریٹری قومی ورثہ و ثقافت حمیرا الحسن ،کمشنر سرگودہاڈویژن محمد اجمل بھٹی، ڈائریکٹر جنرل قومی کونسل برائے قومی ورثہ و ثقافت ایوب جمالی، آر پی او شارق کمال صدیقی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی ورثہ و ثقافت صوبائی حکومت کے اشتراک سے علاقائی ثقافت و قومی ورثہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے میلے و فیسٹیول منعقد کر رہا ہے۔دو روزہ قومی نارنگی میلہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے کہا کہ دنیا میں اکیلا آنے والا انسان ساری زندگی تنہائی کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کرتا ہے اوراسی جدوجہد سے حاصل ہونے والے علم کی بدولت سے ہی معاشرہ وجود میں آتا اور ایک انسان کو دوسرے انسان سے جوڑتا ہے اور کسی بھی معاشرے کی بقا اس بات میں مضمر ہے کہ وہ باہم اتفاق سے باہمی اختلافات کو سنگین نہ ہونے دے اور ثقافتی تنوع کی خوبصورتیوں کو جانیں۔ عالمی شہرت یافتہ اداکار و نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے خطاب کرتے ہوئے مذید کہا کہ پاکستان کا ثقافتی تنوع ہماری طاقت ہے اسے کمزوری نہ بننے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں