58

علاقہ کے عوام کے ووٹوں سے مخالفین کو شکست دینگے

سرگودھا (بیوروچیف) حلقہ کے عوام نے ساتھ دیا تو نہ صرف کامیابی حاصل کرینگے بلکہ حریفوں کو عبرتناک شکست سے دور چار کرینگے میری پارٹی میرے حلقہ کے عوام ہیں جن کی بدولت ہمیشہ کامیابی حاصل کی ہے اور اب بھی اللہ کے فضل اور عوامی تعاون سے تاریخی کامیابی حاصل کرینگے ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 84 چوہدری حامد حمید نے حلقہ کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری وفائوں کا صلہ جس طرح قیادت نے ہمیں دیا ہے اس کو دیکھتے ہوئے اب کوئی بھی ن لیگ سے وفاء کرنے کا سوچے گا بھی نہیں کیونکہ لوگ کہتے تھے کہ ن لیگ جب اقتدار میں ہو تو گلے پڑتی ہے اپوزیشن میں ہو تو پائوں پڑتی ہے جب قیادت پر برا وقت تھا ہم ساتھ کھڑے تھے جب قیادت پر کچھ وقت آیا تو انہوں نے مخلص کارکنوں کے گلے کاٹنے شروع کردیئے جس کا نتیجہ انہیں 8فروری کو ملے گا چوہدری حامد حمید نے کہا کہ میں حلقہ کے لوگوں کا شکر گزار ہوں جن کی بدولت میں ایک بار پھر حلقہ کے عوام کے سامنے اللہ کے فضل سے سرخرو ہونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں