13

علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کی خدمات کو خراج عقیدت

چنیوٹ (نامہ نگار) سابق ممبر علماء کونسل پنجاب علامہ قاضی غلام مرتضیٰ مرحوم کی تیسری برسی نو اللہ مرقدہ کلیہ اہل البیت چنیوٹ میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے جید علماء کرام مولانا محمد عارف حسین ماجدی،مولانا محمد رمضان،مولانا ڈاکٹرمحمد حسین،مولانا اظہر عباس شیرازی،مولانا عارف حسین شاکری،مولانا ملک نیازحسین، مولانا فیض علی کریالوی،مولانا صابر عباس توحیدری اورمولانا وطیر عباس علوی نے مرحوم قاضی کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا اور علاقہ بھر کے مومنین کرام،سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں جاسکتاان کا خلائ صدیوں تک پورا نہیں ہوگا مرحوم قاضی غلام مرتضی نے شہر کے لیے تعلیمی ادارے بنوائے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ جیسا ادارہ شہر چنیوٹ کا دیا جہاں سینکڑوں طلباء تعلیم حاصل کر کے روزگار کما رہے ہیں اس موقع پر علماء کرام نے ملک کی بہتری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر اس کا حل نکالنے پر زور دیا اور کہا کہ ملک میں جاری بحران ختم ہونا چاہیے یہ کشیدگی ملک کے لیے بہتر نہیں ہے آخر میں مرحوم قاضی غلام مرتضی کے ایثال ثواب کے لیے دعا کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں