سرگودھا (بیوروچیف) علمائے کرام کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے کسی قسم کی مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیکر ہم فرقہ واریت سے بچ سکتے ہیں جس میں علماء کرام کا کردار سب سے اہم ہے ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد نسیم حسن، رائو ساجد محمود، عثمان حفیظ، مہر امجد لک، حاجی محمد اکرم’ محمد اسد سمیت دیگر فلور ملز مالکان نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن کیلئے علماء کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے جس طرح امن کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انتظامیہ علماء کرام کو اعتماد میں لیکر اقدامات اٹھائے تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان کی فضاء ہر لحاظ سے بہتر نہ ہو۔
