ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)جھنگ روڑ علی سائزنگ میں آگ بھڑکنے سے لاکھوں کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ جھنگ روڑ 64پلی کے قریب نیو علی سائزنگ میں آگ بھڑکنے سے شہزاد ولد زوالفقار ،غلام فرید ولد اقبال دھوئیں کے باعث حالت غیر ہو گئی اور محمد شہباز ولد کرامت علی سکنہ 66دھاندرہ جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر دی۔ نا معلوم وجوہات کی بنا پر 10مرلہ میں رکھی ہوئی کاٹن اور لکڑی کو آگ لگی جس کے باعث سائزنگ مالکان کا لاکھوں کا نقصان ہو گیا۔
