58

عمرانی سیاست دم توڑ چکی’ PTi اب اقتدار میں نہیں آئیگی

کمالیہ(نامہ نگار) جنرل سیکرٹری علمامشائخ ونگ مسلم لیگ ن پنجاب صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے مولانا حسن معاویہ کے چھوٹے بھائی کی دعوت ولیمہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ائی کی سابقہ حکومت نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ہے عمرانی سیاست دم توڑ چکی ہے اب یہ کبھی اقتدار میں آنے والے نہیں ہے۔ سوائے عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، سیاست دان اور قوم یہی چاہتی ہے کہ ملک میں استحکام ہو۔ جھوٹے وعدے اور بلا مقصد لانگ مارچ اور جلسے پر اپنے کارکنوں کو بھی تھکا کر بد زن کر دیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری امجد علی جاوید، جمعیت علما اسلام ف کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری چوہدری شہبازاحمد، تحصیل صدر مسلم لیگ ن ملک امجد یعقوب، سابق سٹی ناظم چوہدری رشید احمد گجر اور ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن محمد افضل گجر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں