29

عمران اسحاق ایس ڈی او فیسکو سٹی کمالیہ تعینات

کمالیہ(نامہ نگار) عمران اسحاق کو ایس ڈی او فیسکو سٹی کمالیہ تعینات کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری۔ تفصیل کے مطابق عمران اسحاق کو ایس ڈی او (آپریشن) سٹی سب ڈویژن فیسکو کمالیہ تعینات کر دیا گیا جس کا محکمانہ نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔ عمران اسحاق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ علاقہ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے ان کی اس تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں