51

عمران اور شہباز دور حکومت میں پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی

اسلام آباد(بیوروچیف)ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے بین الاقوامی سطح پر کرپشن کے حوالے سے منگل کو اپنی 2022 کی سالانہ سی پی آئی رپورٹ (کرپشن پرسیپشن انڈیکس)جاری کر دی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ شہباز شریف اور عمران خان کے مشترکہ دورِ حکومت میں پاکستان پہلے سے زیادہ کرپٹ ملک بنکر سامنے آیا ہے۔ پاکستان کو ان10 ممالک میں شامل کیا گیا ہے جن کا سی پی اسکور زوال پذیر ہوا ہے۔ جرمنی کے شہر برلن سے جاری کی جانے والی یہ سی پی آئی رپورٹ شہباز شریف کی زیر قیادت پی ڈی ایم حکومت کے ساتھ عمران خان کی گزشتہ حکومت کیلئے بھی ایک چارج شیٹ ہے جس میں پاکستان کا سی پی آئی اسکور زوال کا شکار ہوا اور 2012 کے مقابلے میں اسکور کم ترین سطح پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں