فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن) خواتین یوتھ ونگ سابق ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ عمران خان ہر روز قوم کو ٹی وی پر بیٹھ کر آئین و قانون کی حکمرانوں کا بھاشن دیتا ہے لیکن اعلی عدلیہ کے بار بار طلب کرنے کے باوجود اپنی ہی حفاظتی ضمانت کے لئے یہ شخص عدالت کے سامنے پیش ہونے کو تیار نہیں اور اس کا یہ بس نہیں چل رہا کہ وہ عدالت سے کہے کہ وہی اس کے پاس آجائے ۔ عمران خان قوم کو بتائیں کہ وہ اپنی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں اپنی گرفتاری کب پیش کریں گے ۔ کیا عمران خان اپنی اور اپنے بچوں کی بھی گرفتاری پیش کریں گے یا پھر اسی طرح قوم کے بچوں کو ہی اپنی گھٹیا سیاست کے لئے استعمال کرتے رہیںگے ۔ ابتک تو انہوںنے قوم کے بچوں اور عورتوںکو اپنی گھٹیا سیاست کے لئے ہی استعمال کیا ہے ۔
38