فیصل آباد(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈ ویژنل نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 112 چو ہدری نجف ضیا وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ ہونیوالے الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی ۔ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے ۔ ہم وفاقی حکومت کے اتحادی ضرور ہیں لیکن انتخابی اتحاد کا حصہ نہیں پنجاب ہو یا خیبرپختونخوا پیپلز پارٹی اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان انتشار پیدا کر رہا ہے عوام انکے چہروں سے بخوبی واقف ہو چکی ہے تحریک انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے عمران خان اگر حکومت میں مزید رہتا تو ملک ڈ یفا لٹ کر جاتا پیپلز پارٹی کی ملکی معشیت پر گہری نظر ہے پاکستان کبھی بھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی غلامی سے نجات کا چورن بیچنے والا آ ج امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک رہا ہے۔
