31

عمران خان اپنے خلاف کیسزسے بچ نہیں سکتے’ رانا علی عباس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اورڈسٹر کٹ بارکے سابق صدرراناعلی عباس خاں نے کہاہے کہ عمران خان کے پونے چارسالہ اقتداراوراپوزیشن کے کردارکے بعداب اُن کی سہولت کاری ختم ہونی چاہئے پوراتوشہ خانہ چوری کرنے سمیت دیگر کیسز میں وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ماضی میں وہ سیاسی طورپرفیضیاب ہوتے رہے جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، موجودہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروفاقی وزیرداخلہ راناثناا للہ خاں پرایسے مقدمات قائم کئے گئے جوآج تک سچ ثابت نہیں ہوسکے اِسی بنیادپر ختم کئے گئے ہیں۔اب میاں نوازشریف واپسی کے بعدتمام کیسزسے سرخروبھی ہوں گے اورعام انتخابات میں پارٹی کی قیادت بھی کریں گے۔اُن کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم 2صوبوں میں ہونے والے الیکشن کے لئے تیارہے مگر پی ٹی آئی عدالت چلی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں