فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین یوتھ ونگ سابق ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں پہلے اپنے بیٹوں قاسم سلیمان بیٹی ٹریان کو جیل میں ڈالیں اور بعدازاں بشریٰ بی بی فرح گوگی کے ہمراہ خود جیل روانہ ہوں محض پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پاکستانی بیٹوں اور بیٹیوں کو ایسی فضول تحریک کا ایندھن بنانا عمران خان کا وطیرہ ہے۔ عمران خان کے دوہرے معیار ہیں۔ آئین قانون شکنی عمران خان کا روزمرہ کا کام ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ خود ضمانتیں کرواتا پھر رہا ہے اور دوسری ورکرز کو ورغلا کر جیل بھرنا چاہتا ہے۔ یہ بھی ایک سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ ہے اور پارٹی کے نظریاتی و بانی کارکنوں نے عمران خان کی اس کال کو مسترد کر دیا ہے۔
35