16

عمران خان جلسے کریں افراتفری کی سیاست کو فروغ نہ دیں

فیصل آباد (پ ر)پاکستان مسلم لیگ کے رہنما امیدوار این اے 108 ‘ پی پی113 ‘ 114 ‘115 ‘میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ لاہورکی غیور عوام نے مینار پا کستان پر جعلی آزادی کا جنازہ پڑھ کر پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل ٹھو نک دیا ہے ۔ عمران نیازی کے انتشار ‘ نفرت کے وژن سے قوم خوب واقف ہے اور آئندہ اسکے کسی دھوکے ‘ فریب اور جھو ٹ میں نہیں آئیں گے ۔ آئین کی خلا ف ورزی ‘ عدالتوں اور قانون کی تو ہین ہی عمران نیازی کا وژن ہے ۔ گرفتاری سے بچنے کے لئے ر یا ست اور عدالت کی رٹ کو چیلنج کر کے ناکام جلسوں کا کھیل کھیلا جارہا ہے ۔ عمران خان جلسے ضرور کریں لیکن انتشار اور افراتفری کی سیاست کو فروغ نہ دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں