62

عمران خان جیل میں 14گزاریں گے یا 24؟

اسلام آباد(بیوروچیف)توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد عمران خان کتنا وقت جیل میں گزاریں گے؟ سابق وزیر اعظم کو 14 سال قید کی سزا ہوگی یا 24 سال کیونکہ انہیں سائفر کیس میں بھی 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایک ریٹائرڈ جج سمیت ماہرین قانون کی رائے ہے کہ عمران خان کی سزا مجموعی سزا کے بجائے ایک ساتھ (کنکرنٹ)ہوگی۔ ماہرین قانون کے مطابق، جج کو اپنے فیصلے میں یہ بتانا ہوگا کہ قید کی سزا مجموعی ہوگی یا ایک ساتھ۔ ایک ساتھ قید وہ سزا ہے جو بیک وقت بھگتی جاتی ہے جبکہ مجموعی سزا وہ ہے جو اس وقت تک شروع نہیں ہوتی جب تک کہ پہلے سنائی گئی سزا ختم نہ ہو جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں