فیصل آباد(پ ر)سابق رکن قو می اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹر یڈڑ ز و نگ کے مرکزی صدرمیاں عبد ا لمنا ن نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثا ر کوکچھ غلط فیصلوں اورعمران خان کو مکمل صادق اامین قرارنہ دینے کے اعتراف کے بعدعمران خان کو ر یکا ر ڈکے مطابق نااہل کرنے کی بجائے میا ں نوازشریف کونااہل قراردینے کے فیصلے کوبھی اپنی غلطی کا اعتراف کر نے اورمعافی مانگنے کامشورہ دے د یا ہے ۔ بہت جلدوقت آئے گاجب اُن کے فیصلے کوردی کی ٹوکری میں پھینک کرمیاں نوازشریف کی اہلیت بھی بحال ہوگی اوروہ جھوٹے کیسزمیں باعزت بری بھی ہوں گے۔عمران خان زیروپرسنٹ بھی صادق الامین نہیں۔اُنہوں نے کہاکہ وارنٹ گرفتاری کی درخواست منسوخ ہونے کے بعدعمران خان کوعدالتی حکم پرفوری گرفتارکرناچاہئے تھامگرثابت ہوتاہے کہ اُنہیں گھربیٹھے بھی ریلیف مل رہاہے۔
