لاہور (بیوروچیف) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہاہے کہ صاف اور شفاف انتخابات اسی وقت ہوں گے جب سب کیلئے لیول پلینگ فیلڈ ہو گی اوریہ تب ہو گی جب قانون کا اطلاق سب پر ایک جیسا ہوگا، 62ور63ہینڈ سم ، مقبول ہونے اور لاڈلہ ہونے کی وجہ سے نہ لگے ایسا نہیں ہو سکتا ،عمران خان نے 2004میں عدالت میں بیان حلفی جمع کرایا ہواہے کہ چونکہ ٹیریان کی والدہ فوت ہو گئی ہے تو میں اس کی گارڈئین اس کی خالہ کے سپرد کرتا ہوں،عمران خان سن لیں نا اہلی ان کا مقدرہے ، اب پاکستان بدل چکا ہے اب امپائر پاکستان کے لوگ ہیں اور پاکستان کا فیصلہ بیلٹ کے ذریعے ہوگا
