کراچی (بیوروچیف)وزیرداخلہ راناثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاسی دہشتگرد کا روپ دھارلیا ہے مگر ان کا گھٹیا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج پھربہت ہی گھٹیا سے بھی نیچے جاکر،پاکستان سیاسی،معاشی طورپراستحکام حاصل کرے گا۔ عمران خان کو نظر آرہاہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے والا ہے۔راناثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان25مئی کو اسلام آباد پر قبضہ اور گھیرا کرنے آیا تھا مگر ناکام ہوکر واپس آیا،26نو مبرکودوبارہ آنا چاہتاتھا، عوام نے26نومبرکوبھی عمران خان کوبری طرح مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ میں چوری کی ہے، عمران خان کی اہلیہ ہیرے جواہرات کی انگوٹھیاں لیتی رہی ہے، فرح گوگی نے پنجاب لوٹ کھایا،12ارب روپے بینکنگ چینل سے باہر منتقل کیے، ان کی لوٹ مارکے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔ عمران خان کو معلوم ہے کہ وہ پکڑا بھی جائیگااورنااہل بھی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ابھی ہوں یا اکتوبر میں ہم تیار ہیں، الیکشن سے کسی کوانحراف نہیں ہے لیکن آئین میں ایک وقت متعین ہے، ناگزیرصورت پر اسمبلی پہلے تحلیل ہوجائے تو اسکا طریقہ کارآئین میں ہے۔ عمران خان نے زبردستی دھونس کے ساتھ2صوبوں کی اسمبلیاں توڑیں۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات کی تیاری شروع کررکھی ہے، ہائیکورٹ نے 90روز میں انتخابات کا کہا،الیکشن کمیشن کا کل اجلاس ہورہاہے، الیکشن کراناالیکشن کمیشن کاکام ہے،وہ جب اور جیسے چاہے کروائے گا۔راناثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید کی گرفتاری کے پیچھے ان کی بدزبانی ہے، شیخ رشید نے بڑی پارٹی کے سربراہ پرقتل کرانے کا الزام لگایا مگر ان کے پاس اس الزام کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔ شیخ رشید بغیر سوچے سمجھے ایسی زبان استعمال کرتے ہیں۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کیخلاف انکوائری مکمل ہوگئی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کوگرفتار کرنیکی اجازت مانگی تھی جو دیدی گئی ہے۔ کہا کچھ سیاستدان اپنے گھٹیا ایجنڈے کو آگے بڑھانے ک کوشش کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردبزدلانہ حملے کررہے ہیں، چین کے بہت اہم مںصوبے ہیں جن پرکام ہورہاہے، دن رات محنت کررہے ہیں کہ پاکستان ترقی کے راستے پرگامزن ہو۔
47