23

عمران خان عدالتوں سے بچنے کیلئے بہانے تراش رہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ توشہ خانہ اورخاتون جج دھمکی کیس ورنٹ گرفتاری کے باوجود عمران خان کو18اور29مارچ تک کی مہلت نظام عدل کے لئے سوالیہ نشان ہے۔عدالت میں پیشی کی بجائے ریلی کی قیادت کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ثا قب نثارکی تقلید سے عمران خان کوسہولت دستیاب ہے اُن کاکہنا تھاکہ عمران خان مخالفین پر الزامات میں ناکامی اورتوشہ خانہ لوٹنے پربدنامی اور بدزبانی کے بعد خودظلِ سبحانی بننے کے لئے ظلِ شاہ پرسیاست کررہے ہیں۔ اقتدارسے محروم ہونے کے بعدذہن سے بھی مفلوج ہوگیا ہے اس کے بعض اپنے ساتھی بھی تسلیم کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں