30

عمران خان نے عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسایا

کمالیہ(نامہ نگار) تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) ملک امجد یعقوب نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مہنگائی کی ذمہ داری عمران خان کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ کچھ عرصہ قبل تک پنجاب اور کے پی کے میں عمران خان کی حکومتیں تھیں۔ موجودہ مہنگائی سے مزدور طبقہ پریشان ہے لیکن اتحادی حکومت سے توقع ہے کہ وہ جلد حالات پر قابو پا لے گی۔ وفاقی حکومت اس سلسلے میں کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور جلد ہی اس میں کامیابی حاصل ہو گی۔حکومت کی ترجیحات میں عام آدمی کو ریلیف دینا سب ہے اور اس کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ورکرز کے اجلاس سے خطاب کرتیہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں موجودہ مہنگائی تحریک انصاف کی وجہ سے ہے،عمران خان نے اپنے دور حکومت میں سخت بین الاقوامی معاہدے کیے،ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے عمران خان نے کیا،جس کا ان کے اپنے لوگ بھی اعتراف کرتے ہیں،عمران خان نے عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسایا،مسلم لیگ ن نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں