39

عمران خان نے ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا

جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری شبیر حسین گجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور گالی گلوج انتشار کی سیاست کو فروغ چڑھایا ہے عمران خان خود گرفتاری دے کر جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں پی ٹی آئی کے دور حکومت کے معاہدے کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے چوہدری شبیر حسین گجر نے مزید کہا کہ آئے روز بیانات میں الزام تراشیوں نے عمران خان کے ذہن کی سیاسی سوچ کو عیاں کر دیا ہے’مسلم لیگ ن عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے آئندہ ہونیوالے انتخابات میں مسلم لیگ ن پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی جڑانوالہ مسلم لیگ ن کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں