ساہیوال(بیورو چیف) نگران حکومت کا کا م انتخابات کروانا ہے مگر موجودہ نگران حکومت پی ٹی آئی اور اس کی حمایتی جماعتوں کیخلاف انتقا می کاروائی پر اتر آئی ہے شکر ہے کہ پی ٹی آئی کے پکڑے جانے والے افراد پر کرپشن کا کوئی بد نما دھبہ نہیں ہے ان پر بغاوت اور دیگر مقدمات د ر ج کر کے موجودہ حکومت نے یہ بات ثابت کر د ی ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں میں جتنے بھی شامل ہیں تمام کرپشن کے مقدمات ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قو می اسمبلی این اے141چو ہدری صغیر انجم نے ا خبار نویسیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کی کرپشن اور لوٹ مار کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان کے اداروں کو گر وی رکھنے کی طرف حکمران جا رہے ہیں ۔عمران خان نے کرونا جیسے مشکل حالات میں بھی ملکی معیشت کو گرنے نہیں دیا امپورٹڈ حکمران اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے آئی ایم ایف سے معاہدوں کا الزام عمران خان پر عائد کر کے قوم کو بیوقو ف بنانے کا سوچ رہے ہیں مگر یہ پٹواری بھول چکے ہیں کہ اب ان کا مقابلہ کپتان کے ساتھ ہے ۔
23