فیصل آباد (پ ر) پاکستان تحریک انصاف این اے 108 کے رہنما میاں نبیل ارشد نے کہا ہے کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوںنے قوم کو شعور دیا اور اب قوم ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان اور مقبول ترین قومی لیڈر ہیں ۔ عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے اپنا تن من دھن قربانی کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ان کی قیادت میں کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہمارا احتجاج جاری رہے گا جب بھی عمران خان جیل بھرو تحریک کا اعلان کریں گے ۔لاکھوں کارکنان اپنی گرفتاریاں دے کر حکمرانوں کو بھاگنے پرمجبور کر دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ اقتدار سے الگ ہونے کے باوجود بھی عمران خان کی قبولیت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے امپورٹڈ حکمرانوں کے اقتدار میں آنے کے بعد انکی کارکردگی صفر ہے ۔ امپورٹڈ حکمرانوں کے حصے میں بدنامی کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ کرپٹ حکمرانوںنے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے ۔
29