اسلام آباد (بیوروچیف)بانی پی ٹی آئی سمیت سینٹرل جیل اڈیالہ کے ڈیڑھ سواسیروں نے پوسٹل بیلٹ پیپرزکے حصول کیلئے درخواستیں دے دیں،پوسٹل بیلٹ پیپر کیلئے درخواستیں دینے والوں میں سابق وزیراعظم عمران خان ،سابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ،سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی شامل ہیں ، جیل ذرائع کیمطابق 8فروری کو ہونیوالے عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے خواہش مند اڈیالہ جیل کے 150اسیروں نے جیل انتظامیہ کو پوسٹل پیپرزکے لئے درخواستیں دی ہیں۔
