مریدوالہ(نا مہ نگار)تحریک انصاف کے ا میدوار پی پی 103 چوہدری فاروق ارشد نے کہاہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں عمران خان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے اور اگر انکی گرفتاری کی بات کی گئی تو وہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے ملک میں استحکام کے لیے فوری الیکشن کروائے جائیں امپورٹڈ نے آئی ایم ایف کی آڑ میں ملک و قوم کو تباہی کی طرف دھکیل د یا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی کا آغاز انصا ف ہاس کھدروالہ سے ہوا جو مریدوالہ میں اختتام پزیر ہوئی اس موقع پر سینکڑوں گاڑیوں میں کارکن شریک ہوئے جس میں ہر عمر کے افراد نے شر کت کی ریلی میں شریک سابق چیئرمین حافظ نعیم اختر ، سابق ناظم چوہدری سعید اختر ایڈوو کیٹ ،ر انا عمیر شفقت،میاں فیصل ودیگر شریک ہوئے۔
27